0

بھارت میں مقیم دنیا کے معروف شاعر گلزار کی رہائش کو تاریخی ورثہ قرار دے کر محفوظ کیا جائے گا

دینہ (سہیل انجم قریشی سے ) بھارت میں مقیم دنیا کے معروف شاعر گلزار کی رہائش کو تاریخی ورثہ قرار دے کر محفوظ کیا جائے گا معروف شاعر گلزار نے دنیا بھر میں اپنی لازوال شاعری سے نام کمایا جو ضلع جہلم اور تحصیل دینہ سمیت پورے پاکستان کے لیے قابل فخر ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جیلم میثم عباس نے اسسٹنٹ کمیشن دینہ کے ہمراہ تحصیل دینہ میں ممتاز بھارتی شاعر گلزار کی جائے پیدائش کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ تحصیل دینہ سے دنیا کے ایک بڑے شاعر کی جائے پیدائش کو ثقافتی ورثہ قرار دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ بھارت کے معروف شاعر گلزار 1934 میں تحصیل دینہ میں پیدا ہوئے تھے جو تقسیم ہند کے بعد بھارت چلے گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے دنیا بھر میں بڑا نام پیدا کیا جبکہ کچھ عرصہ قبل گلزار نے تحصیل دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے گھر اور جائے پیدائش میں جا کر اپنی یادیں تازہ کیں۔