0

دینہ میں تمام قسم کی تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے

دینہ (سہیل انجم قریشی سے ) دینہ میں تمام قسم کی تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے تجاوزات آپریشن دوبارہ شروع کر کے تمام راستوں کو کلیئر کرنا ضروری ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ہمراہ مین بازار دینہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی سی جہلم نے مختلف دکانوں کی تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام قسم کی تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام نالوں کے اوپر پختہ اور عارضی تجاوزات ہٹا کر نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کیا جائے تاکہ موسم برسات سے قبل نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔