0

ضلع جہلم میں گرمی کی شدت میں اضافہ

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) ضلع جہلم میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع جبکہ میڈیکل اسٹورز پر اے سی بند ابھی تک کئی میڈیکل اسٹورز نے اے سی آن نہیں کیے کئی میڈیسن ایسی ہیں کہ ان کو 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت تک رکھنا ہوتا ہے سروے کے مطابق اکا دکا میڈیکل اسٹورز والوں نے اے سی چلا رکھا تھا جبکہ اکثریت نے اے سی بند کر رکھے تھے شہریوں نے ڈرگ انسپکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گرمی میں اے سی نہ چلانے والے میڈیسن فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں میڈیسن فروخت کرنے والوں نے شہریوں کی زندگی سے کھیلنا شروع کر دیا گرمی بڑھتے ہی کئی میڈیکل اسٹورز مالکان نے اے سی چلانا بھی گوارا نہیں کیا سروے کے مطابق کئی میڈیکل اسٹورز پر اے سی تو لگے ہوئے ہیں لیکن ان کو چلایا نہیں جاتا اور کئی میڈیسن ایسی ہیں جن کو 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر رکھنا پڑتا ہے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں میڈیسن کا کاروبار کرنے والوں نے انسانی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا جبکہ ضلع جہلم میں میڈیسن ایک شہر سے دوسرے شہر میں لے جانے والی بعض گاڑیوں پر بھی اے سی نہیں لگا ہوتا جبکہ جن پر لگا ہوتا ہے وہ بھی بہت کم چلایا جاتا ہے شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ میڈیسن کے پیکٹ پر لکھا جاتا ہے کہ اس کو اتنے درجہ حرارت پر رکھیں لیکن افسوس کہ یہاں پر 20 سے 25 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھے جانے والی میڈیسن 40 سے 45 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں رکھی جاتی ہیں اور میڈیکل اسٹورز والے اے سی نہیں چلاتے اس سے میڈیسن کے خراب ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے میڈیسن فروخت کرنے والوں کو محکمہ صحت کی طرف سے جو ہدایات جاری کی جاتی ہیں ان پر عملدرآمد بہت کم ہوتا نظر آتا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرگ انسپکٹر ان میڈیکل اسٹورز کے خلاف سخت ایکشن لیں جن اسٹورز پر اے سی تو لگا ہوا ہے لیکن صبح سے شام تک بند رہتا ہے .