0

دینہ اسسٹنٹ کمشنر کا یو سی کھوکھا کا دورہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ اسسٹنٹ کمشنر کا یو سی کھوکھا کا دورہ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ،رانا وقاص اور RWMC کی کارکردگی کو سراہا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے یونین کونسل کھوکھا کا دورہ کیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیل مینیجر آپریشن رانا وقاص، یونین سیکرٹری اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے اسسٹنٹ مینیجر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رانا وقاص اور RWMC ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رانا وقاص اور ان کی ٹیم علاقے میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے محنت اور جذبے سے کام کر رہے ہیں، جو قابل تحسین ہے رانا وقاص اور RWMC کے عملے نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے کام جاری رکھیں گے اور علاقے کو صاف و شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔