0

دینہ محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری اشفاق احمد سول ڈیفنس آفیسر نے غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دینہ کے نواحی علاقہ مہتہ چونگی پر دو دوکانیں سیل کر دی، پٹرول اور ملزمان کو حوالہ پولیس کردیا اور مقدمہ درج کروا دیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیر قانونی کام کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔