0

دینہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد فیصل نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہدایات پر مین بازار دینہ میں نو دکانوں کو تجاوزات کرنے پر سیل کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد فیصل نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہدایات پر مین بازار دینہ میں نو دکانوں کو تجاوزات کرنے پر سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے تجاوزات ختم کرنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے انہوں نے متعدد بار مین بازار دینہ میں تجاوز کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ از خود تجاوز ختم کر دیں تاکہ نقصان کم سے کم ہو دوکان کے باہر سامان لگانے کی پابندی ہے انہوں نے مین بازار کا خفیہ دورہ کیا بعض دکانداروں نے تجاوزات کر رکھی تھی انہوں نے فورا محمد فیصل چیف افیسر میونسپل کمیٹی دینہ کو ہدایت کی کہ ان دکانوں کو قانون کے مطابق سیل کر دیا جائے محمد فیصل نے موقع پر جا کرتجاوز کرنے والی نو دکانوں کو سیل کر دیا۔