0

الفیروز ویلفیئر ٹرسٹ دینہ کی طرف سے تحصیل دینہ کے 24 اسکولوں میں فری نوٹ بکس تقسیم کی گئیں


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)
حاجی افتخار جو الفیروز ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں ہیں انکی طرف سے 24 اسکولوں میں نوٹ بُکس دی گئیں۔ اس سلسلے میں ایک سادہ تقریب ڈپٹی ڈی ای او مردانہ دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او سجیل خان اور اے ای او سرفراز فاروق نے شرکت کی اور اپنی ہاتھوں سے اسکولوں میں کاپیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او سجیل خان نے اس اقدام کی تعریف کی اورحاجی افتخار کا شکریہ ادا کیا کہ اُنکی وجہ سے بہت سے بچے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر اے ای او سرفراز فاروق نےبھی حاجی افتخار کا شُکریہ ادا کیا کہ جس طرح وہ پچھلے 20 سال سے گورنمنٹ اسکولوں کے بچوں میں کاپیاں تقسیم کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ اُنکی اس ڈونیشن کی وجہ سے کافی سارے بچے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا افتخار صاحب کا جذبہ قابل تحسین ہے اس موقع پر انہوں نے ٹیچر ریٹائرڈ محمد اسلام کا بھی شُکریہ ادا کیا کہ وہ ہر سال اس نیکی کے کام میں حصّہ لیتے ہیں اور تمام کام اپنی زیرِ نگرانی کرواتے ہیں۔