0

جی پی ایس ڈومیلی محلّہ میں سالانہ تقریب انعامات منعقد کی گئی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) جی پی ایس ڈومیلی محلّہ میں سالانہ تقریب انعامات منعقد کی گئی۔ جس میں مہمان گرامی ڈپٹی ڈی ای او سجیل خان اور اے ای او سرفراز فاروق تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں سابق ناظم مغل رفیق بھولا، سابق کونسلر ساجد نواز اور حافظ وسیم انور نے بھی شرکت کی۔ تسلیم ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے بچوں کو انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او سجیل خان اور اے ای او سرفراز فاروق نے تعلیم کی اہمیت اور طلباء کی کار کردگی میں والدین نے کردار کے بارے روشنی ڈالی انہوں نے اسکول انتظامیہ اور ٹیچرز کو سراہا جنہوں نے بہترین انتظامات کیے تھے۔