0

گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کا سالانہ رزلٹ کا اعلاان کر دیا گیا


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کا سالانہ رزلٹ کا اعلاان کر دیا گیا ہے سالانہ رزلٹ کی تقریب انتہائی سادگی سے کی گئی لیکن انتہائی خوبصورت انداز میں طلباء کے والدین کو میسج دیا گیا کہ معیاری تعلیم حاصل کرنے کے لیے بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ کی طرف رجوع کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول دینہ ایس بی اے سالانہ رزلٹ کی تقریب کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی ایلیمنٹری کلاسز کے طلباء میں ذاتی صفائی نظم و ضبط اور فرمانبرداری کے حوالے سے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے انعامات خصوصی طور پر چوہدری سجاد نے دیے جس پر پرنسپل صاحب اور سٹاف نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض سکول ہذا کے معلم چوہدری اخلاق احمد نے بخوبی سر انجام دیے اخر میں پرنسپل نے سکول کی کارگردگی کا مجموعی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ سکول میں ای سی ای سے نہم کلاسز تک داخلہ جاری ہے والدین اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکول میں داخل کروائیں ہمارا سکول گورنمنٹ کے سلوگن سرکاری سکول معیاری سکول کے معیار پر پورا اترتا ہے گورنمنٹ ہائیر بوائز سیکنڈری سکول دینہ کے پرنسپل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔