دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا روہتاس فورٹ کا دورہ، صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے روہتاس فورٹ کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ تحصیل منیجر آپریشن ستھرا پنجاب رانا وقاص اور اسسٹنٹ منیجر عدنان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے روہتاس فورٹ میں کیے گئے صفائی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب کی طرح تحصیل دینہ میں بھی صفائی کے کام کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روہتاس فورٹ ایک تاریخی اور سیاحتی مقام ہے، اس لیے اسے ہر ممکن حد تک صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے تاکہ سیاحوں کو ایک خوشگوار اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔
