دینہ ( سہیل انجم قریشی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی کاروائی ، دینہ مارکیٹوں میں تجاوزات قائم کرنے والی 25دوکانیں سیل ، دوکاندار مارکیٹوں کے اندر قائم تجاوزات کو فلفور ختم کرکے راستوں کو کلیئر کریں تاکہ عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، آئندہ تجاوزات قائم کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور آپریشن روزمرہ کی بنیاد پر کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ مین بازار منگلا روڈ میں مارکیٹوں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 25دوکانیں سیل کر دی، مارکیٹوں میں قائم دوکانداروں نے دوکانوں کے باہر تجاوزات قائم کر رکھی تھی جس کی وجہ سے خریداروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا متعدد بار دوکانداروں کو آگاہ بھی کیا گیا مگر پھر بھی تجاوزات قائم کرنے سے باز نہ آئے لہذا دوکانداروں کو بار بار مطلع کیا جاتا ہے کہ مارکیٹوں کے اندر قائم تجاوزات کو فلفور ختم کر دیں اور دوکاندار حضرات اپنی دوکان کے اندر رہ کر کاروبار کریں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، آپریشن کے دوران چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل ، ایم او آر محمد قاسم گوندل ، ہیڈ کلرک میاں سہیل اور دیگر عملہ بھی ہمراہ تھا ۔
