0

دینہ تحصیل کمپلیکس میں 23مارچ کے حوالے سے تقریب منعقد


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ تحصیل کمپلیکس میں 23مارچ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد، نائب تحصیلدار محمد عمران، بلدیہ دینہ کے آفسران
اور عملہ سمیت شہریوں نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تحصیل کمپلیکس میں قومی پرچم لہرایا،پولیس کے دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی اور مادر وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے باغیچے میں پودا بھی لگایا گیا۔