دینہ(سہیل انجم قریشی سے ) صاف ستھرا پنجاب بہترین پروگرام مگر گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لئے بھی شہر سے باہر آبادی سے دور پھینکا جائے ،صفائی کمپنی کو کوڑا کرکٹ دینہ شہر کے باہر ڈمپ کرنے کا عوامی شہری حلقوں کا مطالبہ ،صفائی کمپنی کے چند اہلکار شارٹ کٹ کرتے ہوئے ھاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ کے سامنے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگا رہے ہیں صفائی ستھرائی کے نام پر گندگی
کے ڈھیر ھاکی گراؤنڈ دینہ کے ساتھ پھینکنے سے ہزاروں ھاکی اور کرکٹ کھیلنےوالےکھلاڑی بدبودار فضا سے پریشان گراؤنڈ میں صحت افزا ماحول کے لئے آنےوالے کھلاڑیوں سیمت اہل محلہ کو شدید اذیت کا سامنا ڈی سی جہلم سیمت اعلی حکام سے گندگی شہر سے باہر ڈمپ کرانے کا مطالبہ کرتے ھوے کہا کہ نئی کمپنی کو کوڑا کرکٹ شہر سے باہر ڈمپ کرنے کا پابند کیا جائےجو کہ پہلے سے موجود تھا تاکہ شہریوں کو صاف ماحول مہیا ھو سکے علاقہ کے معززین
اہلیان محلہ قائد اعظم ٹاؤن جی ٹی روڈ دینہ مرزا زاہد محمود۔منور شاہ،قیصر محمود، حافظ محمد علی، میاں عزیز صاحب۔چوہدری امجد۔چوہدری الیاس۔ضمیر شاہ ودیگر آہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
