دینہ(سہیل انچم قریشی سے) سرپرست اعلی دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام ،دینہ پریس کلب کے ممبران کی خصوصی شرکت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرپرست اعلیٰ دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔افطار پارٹی میں دینہ پریس کلب کے ممبران دوست احباب عزیز و اقارب کی خصوصی شرکت ۔افطار پارٹی میں صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ،جنرل سیکرٹری دینہ پریس کلب عادل چوہدری ،حاجی اظہر ،عرفان محبوب چوہدری ،ڈاکٹر ظہیر احمد ،سہیل انجم قریشی ،احمد ندیم ،اقبال خان اور قاضی نثار نے شرکت کی ۔سرپرست اعلیٰ دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی نے معزز مہمان گرامی کو ویلکم کیا اور تمام ممبران کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرپرست اعلیٰ دینہ پریس کلب کی محبت ہے کہ ہر رمضان میں وہ افطار پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں اور تمام دوست احباب کو مل بیٹھنے کا موقع میسر آتا ہے ۔دینہ پریس کلب کی ٹیم کی ایک دوسرے سے محبت لازوال ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ۔حاجی اظہر سینئر صحافی نمائندہ روزنامہ جنگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے سب سے پہلے سرپرست اعلیٰ دینہ پریس کلب امحد محمود سیٹھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دینہ پریس کلب کی ٹیم ضلع جہلم میں صحافتی خدمات میں پیش پیش ہے اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے دینہ پریس کلب کی ٹیم نے ضلع جہلم بالخصوص تحصیل دینہ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔انفارمیشن سیکرٹری دینہ پریس کلب محمد اقبال خان نے کہا کہ دینہ پریس کلب سے وابستگی کے 20 سال ہو گئے ہیں جو محبت و پیار اور صحافت میں سیکھنے کو ملا اس میں دینہ پریس کلب کی سینئر قیادت کا اہم رول رہا ہے ۔مثبت صحافت اور مثبت تنقید دینہ پریس کلب کا حصہ رہا جس نے انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنے میں ہمہ وقت رہنمائی دی ۔ڈاکٹر ظہیر احمد نے سرپرست اعلیٰ دینہ ہریس کلب کا شکریہ ادا کیا کہ ہمیشہ سے انہوں نے اس روایت کو برقرار رکھا اور تمام دوست احباب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ۔آخر پر ملک پاکستان اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔وطن کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
