دینہ ( سہیل انجم قریشی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار میں ناجائز تجاوزات پر ایکشن لیتے ہوئے دوکانوں کے باہر سامان لگانے پر 9دوکانیں سیل کر دیں متعدد بار وارننگ کے باوجود دوکاندار حضرات باز نہیں آتے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا ، مارکیٹوں سمیت دوکاندار حضرات اپنی دوکانوں کے اندر کاروبار کریں آئندہ کاروائی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ ناجائز تجاوزات پر دوبارہ ان ایکشن ، مین بازار دینہ میں دوکانوں کے باہر سامان لگا نے پر 9دوکانوں کو سیل کر دیا گیا ، کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کے ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل ، ایم او آئی چوہدری سہیل اشرف اور دیگر عملہ بھی تھا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار دوکانداروں کو وارننگ دی لیکن یہ باز نہیں آ رہے تھے عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دوکانوں کو سیل کیا گیا ، آئندہ یہ آپریشن روز مرہ کی بنیادوں پر ہو گا ، دوکاندار حضرات مارکیٹوں کے اندر بھی غیر قانونی تجاوزات کو فلفور ختم کر دیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
