دینہ(سہیل انجم قریشی سے)وفاقی وزیرِ ریلوے بلال اظہر کیانی کا دینہ پہنچنے پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں کارکنان اور عہدیداران نے والہانہ استقبال کیا جس میں دینہ شہر سے تعلق رکھنے والے سبزی منڈی کے ریڑھی بان بھی شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایم این اے بلال اظہر کیانی کو وفاقی وزیر ریلوے مقرر کیا گیا جو کہ وزیر بننے کے بعد گزشتہ روز جب دینہ پہنچے تو سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکنان اور خاص طور پر سبزی منڈی دینہ والوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا ان پر پھول نچاور کیے اور مبارکباد پیش کی۔
