0

اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی کارروائی ،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 2دوکانیں سیل

دینہ (سہیل انجم قریشی سے) میڈیا کی خبر پر ایکشن ، اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی کارروائی ،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر 2دوکانیں سیل جبکہ ایک کو 5ہزار روپے جرمانہ ، متعدد گوشت فروشوں کو وارننگ کہ آئندہ اگر کوئی بھی ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرتے پکڑا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا پر دینہ میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے کی خبر شائع ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے منگلا روڈ دینہ پر کارروائی کرتے ہوئے 2دوکانیں سیل کر دیں جبکہ ایک دوکان کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا گیا یاد رہے کہ چھوٹے گوشت کا ریٹ 1600روپے فی کلو جبکہ بڑے گوشت کا ریٹ 800روپے فی کلو ہے جبکہ دوکاندار زائد نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے آئندہ کے لیے گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔