0

دینہ میں مصنوعی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں مصنوعی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا رمضان مبارک کے آتے ہی دینہ میں مہنگائی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس نے شہریوں کی قوت خرید کو متاثر کر دیا ہے دکاندار من مرضی کی قیمتیں وصول کرنے لگے سبزیاں، فروٹ اور مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہے جبکہ مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ سے زائد نرخ پر مرغی خرید رہے ہے اور انتظامیہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کرنے کا بول رہی ہے منگی مرغی لے کر سستی کیسے فروخت کریں دکانداروں کا موقف، ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی بھی صرف دعووں تک ہی محدود ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سبزیاں، پھل اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا جس سے افطاری کے لیے اہم ایٹم آلو اور پیاز سمیت کیلا ،سیب ، امرود، مالٹا خریدنا شہریوں کے لیے مشکل ہو چکا ہے اس کے علاوہ مرغی کا گوشت شہری علاقوں میں 60 سے 80 روپے فی کلو گرام جبکہ دہی علاقوں میں 100روپےکلو تک مہنگا ہو چکا ہے مٹن اور بیف بھی سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں دالوں ،بیسن اور آٹے کے نرخ میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ریلیف مل سکے اور ساتھ ہی ساتھ ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھی نوٹس لیا جائے جو کہ صرف مہنگائی کم کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔