دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیراج کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اڑے، مالک حسب معمول صبح آئے تو دیکھا کہ گیراج کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور کار غائب تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک کھوکھر کی معروف سیاسی شخصیت راجہ اظہر حسین کے بھائی راجہ محمد الیاس ولد حاجی محمد الیاس کی کار XLIنمبری 820گیراج میں کھڑی تھی کہ نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیراج کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ کا شیشہ توڑ کر گاڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مالک حاجی الیاس جب صبح گیراج پہنچے تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گاڑی غائب تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس سٹی چوکی دینہ نے پہنچ کر رپورٹ درج کر لی اور چوروں کی تلاش شروع کر دی۔
