0

چار سالہ فاطمہ رحمن اور چھ سالہ حافظہ نوریہ رحمن نے پہلا روزہ رکھا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) چار سالہ فاطمہ رحمن اور چھ سالہ حافظہ نوریہ رحمن نے پہلا روزہ رکھا بچیوں کی روز کشائی کی گئی گھر والوں نے ننھی پریوں کے لیے افطاری میں ان کے پسند کے پکوان تیار کیے اور تحائف بھی دیے۔تفصیلات کے مطابق سماجی شخصیت محمد رحمن کی صاحبزادیاں اقراء روضۃ الاطفال سکول سسٹم دور روڈ پشاور کی ہونہار طالبات حافظہ نوریہ رحمن اور فاطمہ رحمن نے پہلا روزہ رکھا دونوں بچیوں کی روزہ کشائی کی گئی اور افطاری میں بچیوں کے لیے ان کی پسند کے کھانے بنائے گیے اور ان کو تحائف بھی دیئے گئے۔