0

دینہ جی ٹی روڈ بوڑا جنگل کے مقام پر مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی دونوں جاں بحق

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ بوڑا جنگل کے مقام پر مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی دونوں جاں بحق ہو گیے ہیں بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں شفاقت علی ولد کرم الہی،صائقہ زوجہ شفاقت علی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق جہلم کے نواحی گاؤں جکر سے ہے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے میاں اور بیوی کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔