0

ڈومیلی کے گاٶں باگڑیاں میں موٹرسائیکل کھائی میں جاگرا،ایک نوجوان جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈومیلی کے گاٶں باگڑیاں میں موٹرساٸیکل کھاٸی میں جاگرا،ایک نوجوان جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے نوجوان اور جاں بحق ہونے والے کی ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کردیا،جانبحق لڑکے کی شناخت ملک محمد دلاور کے نام سے ہوٸی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاٶں باگڑیاں میں موٹر ساٸیکل گہری کھاٸی میں جا گرا،موٹر ساٸیکل پر سوار دو لڑکے زخمی ہوگٸے،بعدازاں 13سالہ ملک محمد دلاور ولد ملک عبدالغفار سکنہ چمبیارہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ محمددانیال ولد ارشد سکنہ چمبیارہ زخمی ہو گیا ہےاطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گٸیں ڈیڈ باڈی کو آرایچ سی دینہ جبکہ زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کردیاگیا۔