وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، رمضان کے دوران چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، اور ہر ضلع میں چینی کے اسٹالز قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے۔
چینی کے اسٹالز رمضان سے تین دن قبل لگائے جائیں گے اور یہ 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ ہر شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہو گی۔ چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
The post رمضان میں چینی کتنے روپے فی کلو فروخت کی جائیگی ؟قیمت سامنے آ گئی ،اعلامیہ جاری appeared first on ABN News.