0

کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر ،معروف کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محمد نبی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد اپنے ون ڈے کیریئر کا اختتام کریں گے۔ انہوں نے افغانستان کی جانب سے اب تک 170 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

دوسری جانب، افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے اور وہ 21 فروری کو جنوبی افریقا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں کھیلے گی۔ اس میچ کے لیے کراچی میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ہی موجود ہیں۔

The post کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر ،معروف کھلاڑی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ appeared first on ABN News.