وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
- پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
- ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اس کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
- لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
- مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔
The post پٹرولیم مصنوعات کی تازہ ترین قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ، کمی ہوئی یا اضافہ ؟ جانیں appeared first on ABN News.