0

پٹرولیم مصنوعات سستی ؟پٹرول، 2.50ڈیزل 9.11، مٹی کا تیل3.45،لائٹ ڈیزل5.60 فی لٹر سستا؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان میں عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ 15 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کمی ہوسکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے کمی کا امکان ہے۔

یہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے کی جائے گی۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ پیپر اوگرا کو بھجوا دیا ہے اور اوگرا عالمی مارکیٹ کی بنیاد پر حتمی ورکنگ پیپر 15 فروری کو حکومت کو بھیجے گا۔ پیٹرولیم کی قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے جس کے بعد وزارت خزانہ آئندہ 15 روز تک قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں :ترک صدرکی جانب سے الیکٹرک کار کا تحفہ،وزیراعظم شہبازشریف اور آصفہ بھٹو نے توشہ خانہ میں جمع کرادیں

The post پٹرولیم مصنوعات سستی ؟پٹرول، 2.50ڈیزل 9.11، مٹی کا تیل3.45،لائٹ ڈیزل5.60 فی لٹر سستا؟ appeared first on ABN News.