اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ رحمتوں،برکتوں اور مغفرت کی رات شب برات۔ مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام ،اللہ پاک کے حضور امتب مسلمہ گڑ گڑا کر،سر بسجود ہوکر دعائیں مانگ رہی ہے۔
فرزندان اسلام انفرادی اور اجتماعی نوافل کی ادائیگی میں مصروف ۔ فرزندان اسلام مساجد اور گھروں میں اللہ کے حضور سربسجود ہو کر گناہوں کی بخشش طلب کر رہے ہیں۔ لیاقت باغ میں ذکرو اذکار سمیت خصوصی محافل جاری۔ قوم و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں ۔ علمائے کرام شب برات کی فضیلت بیان کر رہے ہیں۔ شب برات کے موقع پر مساجد اور گھروں میں اجتماعات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اور مسلمان رات بھر عبادات اور نفلی عبادات کررہے ہیں۔ آج رات ملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام اور مقررین شب برات کے فضائل بیان کریں گے۔
جب کہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔ شعبان رحمتوں سے بھرا مہینہ ہے لیکن پندرہویں رات کو شب برات کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جس کی خاص اہمیت ہے۔ یہ رات اللہ تعالی کی رحمت اور بخشش کا خاص موقع ہے۔ روایات کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو قلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گنہگاروں کی مغفرت فرماتا ہے۔ اس رات کائنات کے تمام امور مثلاً عروج و زوال، کامیابی و ناکامی اور رزق میں توسیع و سکڑاؤ کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کو ان کے کام کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہے۔
شب برات بالخصوص نماز مغرب کے بعد خصوصی عبادات کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔ مسلمان اللہ سے گناہوں کی توبہ، معافی، ایمان، رزق میں کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ شب برات کی اس رات اللہ تعالیٰ ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے۔ مجھے معاف فرما اور آنے والے سالوں میں مجھے ترقی، خوشی اور رزق عطا فرما۔ جن کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی مغفرت فرما۔ اللہ انہیں صحت والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
مسلمان اپنے رب کے حضو ر گناہوں سے تو بہ، بخشش و مغفر ت،ایما ن و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات وبلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی،صحت و عا فیت کے لیے خصوصی دعائیں کر یں گے ۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،جانئے فی لٹر کتنا سستا ہو نے جا رہا ہے
The post آجرحمتوں،برکتوں اور مغفرت کی رات شب برات، خصوصی عبادات کا اہتمام ،رقت آمیز مناظر،امت ،مسلمہ اللہ کے حضور سر بسجود appeared first on ABN News.