0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،جانئے فی لٹر کتنا سستا ہو نے جا رہا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

ایک معروف تحقیقی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2.28 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.79 روپے کی کمی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 16 فروری کو 259 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 83.40 ڈالر سے کم ہوکر 78.35 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں :

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،جانئے فی لٹر کتنا سستا ہو نے جا رہا ہے appeared first on ABN News.