دینہ(سہیل انجم قریشی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئندہ چند روز تک دینہ کا دورہ کریں گی ، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں نئی بلڈنگ میں تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح کریں گی ، آمد کے سلسلے میں صفائی ستھرائی اور تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئندہ چند روز تک دینہ کا دورہ کریں گی جہاں رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں نئی بلڈنگ میں تعمیر مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح کریں گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں صفائی ستھرائی تیاریاں زو رو شور سے جاری ہیں ، یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے 7کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی جو پایا تکمیل تک پہنچ گئی جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود کریں گی جبکہ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں بھی کام زوروشور سے جاری ہے ۔
