اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آرٹیکل 184/3 کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ ۔ ملزمان کا آزاد عدالت اور فئیر ٹرائل کا حق ہے۔ ۔ مجھ سے کل بھی ایک سوال پوچھا گیا تھا۔ سلمان اکرم راجہ کے آئینی عدالت میں دلائل ۔ ۔ کہا آرمی سے متعلق قانون سازی 2015 اور پھر 2017 میں ہوئی تھی۔ اے پی ایس والے آج بھی انصاف کیلئے دربدر بھٹک رہے ہیں۔ الزام لگا کر فئیر ٹرائل سے محروم کر دینا یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔
مجھے خود ایک بہت بڑا کریمنل بنا دیا گیا ۔ ۔ مجھ پر رینجرز اہلکاروں کے قتل کی بانی کیساتھ سازش کا الزام ہے۔ اگر قانون کی شقیں بحال ہوتیں ہیں تو مجھے ایک کرنل کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ نظام یہ ہے الزام لگا کر ملٹری ٹرائل کی طرف لے جائو۔ سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت میں بھی ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں :اصل سوال ہے موجودہ نظام کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا یا نہیں،جسٹس جمال مندو خیل
The post سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت میں بھی ممکن نہیں، سلمان اکرم راجہ کے دلائل appeared first on ABN News.