0

پنجاب حکومت کا پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز)سرکاری تعلیمی اداروں کے طالب علموں کیلئےوزیر اعلی کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کےحوالےسےقواعدوضوابط اورطریقہ کارپرغورکیاگیا۔وزیرتعلیم پنجاب کاکہنا ہےکہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کےنمبرزکی بنیاد پرمتعین کیاجائیگا،بی ایس طلباءکیلئے 65فیصد،میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقررکیا گیا ہے۔

پورٹل کی لانچنگ، سکروٹنی اور فائنل لسٹ کیلئےحتمی تاریخ طلب کی ہے،اسکیم میں سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کےطلباء اپلائی کر سکیں گے،وزیرتعلیم پنجاب نےہونہاراسکالر شپ پروگرام فیز 2 کی بھی حتمی تیاری کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں: محفوظ انٹرنیٹ کا عالمی دن: آن لائن گیمنگ کے شوقین نوجوان سائبر حملہ آوروں کے نشانے پر

The post پنجاب حکومت کا پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ appeared first on ABN News.