دینہ(سہیل انجم قریشی سے) الیکٹرانک میڈیا کے زیر انتظام دینہ کی دو صحافتی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ربنواز گوندل منعقد ہوا ،دونوں پریس کلب کا ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ اعلامیہ جاری ،تحصیل دینہ و ضلعی انتظامیہ کے غیر مناسب رویہ پر سرکاری تقریبات کے مکمل بائیکاٹ کا مشترکہ فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ کی دو بڑی صحافتی تنظیموں دینہ الیکڑانک میڈیا اور دینہ پریس کلب کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ربنواز گوندل منعقد ہوا جس میں صحافی برادری کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد الیکٹرانک میڈیا کے صدر ربنواز گوندل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینہ کی صحافی برادری کو درپیش مسائل کے پیش نظر آج کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کا مین ایجنڈا تحصیل دینہ کی صحافی برادری کے ساتھ ضلعی انتظامیہ ،تحصیل دینہ انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اور کوارڈینیشن کے فقدان ہے انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جب کہ تحصیل دینہ انتظامیہ و سربراہان کی جانب سے کسی تقریب کا انعقاد نہیں ہوا صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ موجودہ حالات میں دینہ کی صحافی برادری کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے دینہ کی صحافی برادری نے ہمیشہ مثبت صحافت کی لیکن انتظامیہ کی جانب سے صحافی برادری کو اہمیت نہ دی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ ایک ایسا قانون ہے جو صحافی کی آواز کو دبانے کے لیے بنایا گیا جس کی پر زور مزمت کرتے ہیں سرپرست اعلی دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینہ کی صحافی برادری کا اکٹھ لازم ہے دینہ کی صحافی برادری کے مسائل کے حوالے سے ربنواز گوندل کی خدمات قابل ستائش ہیں ہمیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا آخر پر اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں دینہ کی صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم کا اعلان کیا گیا دوسرا اعلان یہ کیا گیا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے غیر مناسب رویہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور اعلان کیا گیا کہ آئندہ تمام سرکاری تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اجلاس میں سہیل انجم قریشی،لیاقت علی مغل، اقبال خان ،ماجد آفریدی ، ڈاکٹر اسد شبیر ،میاں ذوالفقار احمد ،سید جانگیر شاہ ،ربنواز گوندل ،امجد محمود سیٹھی ،سید توقیر آصف شاہ ،سید ذوالقرنین شاہ ،رضوان سیٹھی ،محمد افضل ،شازیب بٹ ،فیضان کیانی سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی.
0