دینہ(سہیل انجم قریشی سے)وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے زیر انتظام آٹھویں فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد، عوامی اور سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے شعور ویلفئیر سنٹر مفتیاں دینہ میں آٹھویں فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 556 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا 331 مریضوں میں عینکیں اور 44 مریضوں کا مفت آپریشن اور لینز ڈالے گئے ۔ مریضوں کے لئے کھانے کا بھی وافر بندوبست کیا گیا تھا اور کیمپ میں بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت کامیاب آپریشن بھی کئے گئے۔ اس کیمپ کے لئے خصوصی فنڈز ہارون افضل کھٹانہ صدر جہلم فورم یوکے نے مہیا کئے جبکہ کھانے کا بندوبست حاجی محبوب ارشد مفتیاں کی طرف سے کیا گیا تھا اس موقع پر سلیم انور کسانہ چئیرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے مہمانان خصوصی ہارون افضل کھٹانہ، حاجی زاہد حسین بٹ صدر جہلم چیمبر آف کامرس،افتخار احمد مغل سماجی رہنما دینہ، اور ڈاکٹر شاہدہ نعمانی نے اظہار خیال کیا اور نیکی کے مشن کو جاری رکھنے کے عظم کا اعادہ کیا۔
