0

انجمن تاجران دینہ اور تحصیل انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گیے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)انجمن تاجران دینہ اور تحصیل انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گیے ہیں انتظامیہ تمام بازاروں میں نشانات لگا کر دے گی تمام تاجر تحصیل انتظامیہ کے لگائے گئے نشانات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے 24 سے 36 گھنٹے کا ٹائم دیا جائے گا اگر ناجائز تجاوزات ہو کی تو انہیں رضا کارانہ طور پر ہٹا دیا جائے گا جس سے تاجروں کا نقصان بھی کم سے کم ہو گا اور انتظامیہ کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیا جائے گا۔