0

دینہ عقب پولیس اسٹیشن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ عقب پولیس اسٹیشن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس اسٹیشن کے عقب میں جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی ریسکیو 1222 عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے آگ نے تقریباً 10 ایکڑ کے رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا راستہ نہ ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فائر بیٹرز کی مدد سے اگ پر قابو پایا آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔