دینہ( سہیل انجم قریشی سے) دینہ اسسٹنٹ کمشنر کی نااہلی کی وجہ سے دینہ میں تجاوزات مافیا پھر سے قابض ہو گئی میونسپل کمیٹی دینہ کی ملی بھگت سے شہر بھر میں تجاوزات نظر آرہی ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ، چیف آفیسر بلدیہ دینہ منگلا روڈ مین بازار سے وقتی کاروائی کر کے فوٹو سیشن کروانے کے بعد غائب ہو جاتیں ہیں اور ان کے جاتے ہی منگلا روڈ اور مین بازار میں پھر سے ٹھیے لگ جاتے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مین بازار، منگلا روڈ، اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھر مار ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور میونسپل کمیٹی دینہ کی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے پورے شہر میں ایک بار پھر تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مین بازار میں پیدل چلنا بھی محال ہے دکانوں کے آگے ٹھیے لگے ہوئے ہیں جن سے دکان دار ہزاروں روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں انتظامیہ اعلی حکام کے احکامات پر وقتی طور پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتی ہے فوٹو سیشن کر کے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے اور کچھ دیر بعد پھر سے تجاوزات قائم ہو جاتی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینہ شہر کو تجاوزات مافیا سے پاک کروایا جائے تاکہ شہری باآسانی خریداری کر سکیں اور ساتھ ہی ساتھ مقامی انتظامیہ کا قبلہ بھی درست کیا جائے۔
0