دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ جی ٹی روڈ پر شہ زور اور رکشہ میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام حلیمہ سعدیہ ولد جاوید اقبال جبکہ زخمی ہونے والوں میں
ساجدہ نسرین زوجہ جاوید اقبال وحید عباس ولد غلام عباس شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی دینہ شفٹ کر دیا تمام افراد کا تعلق سید حسین دینہ سے ہے۔
0