دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی،دینہ مین چوک پر تجاوزات مافیا کا قبضہ میڈیا کی نشاندہی پر گزشتہ روز مین چوک سے سجی کا ٹھیہ بلدیہ اہکاروں نے اٹھا لیا تھا چند گھنٹے گزرنے کے بعد سجی کا ٹھیہ پھر چوک پر لگ گیا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں تجاوزات کے خلاف بلدیہ اہکاروں نے آپریشن کیا میڈیا کی نشاندہی پر مین چوک میں سجی کا ٹھیہ بھی وقتی طور پر اٹھا لیا گیا جو کہ چند گھنٹوں کے بعد ہی دینہ مین چوک میں سجی کا ٹھیہ پھر سے لگ گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب سجی والا کافی بااثر ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے جس کو پھر سے مین چوک میں انتظامیہ نے پھر سے لگوا دیا ہے یاد رہے کہ انتظامیہ کی طرف سے دینہ میں تجاوزات کے خلاف کیا جانے والا آپریشن بری طرح فلاپ ہو چکا ہے دینہ میں پھر سے تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
