دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ پر ایک شخص روڈ کراس کرتے ہوئے ایکسکیویٹر کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہوگیاجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جمیل ولد پن گل کے نام سے ہوئی ہے جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے۔ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی دینہ منتقل کردیا ہے۔
