0

عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت مل گئی

عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات اوراہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جب کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشریٰ بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی۔