دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ کے رہائشی حال مقیم یو کے کے شہر سلو چوہدری مبشر احمد نے ویکسم کورٹ پیرش سے دوسری بار کونسلر کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر 4سال کے لیے کونسلر منتخب، 34سالہ چوہدری مبشر احمد نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کرلی، چوہدری مبشر احمد کونسلر منتخب ہونے پر علاقہ بھر میں جشن کا سماں، چوہدری مبشر احمد کا کہنا ہے کہ پچھلے 2سال سے میں الیکشن جیت کر اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ نے دوبارہ خدمت کا موقع دیا ہے بہت جلد پاکستان میں اپنے آبائی گھر پرانا مہتہ دینہ کا دورہ کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ کے رہائشی حال مقیم یو کے کے شہر سلو سے تعلق رکھنے والے چوہدری مبشر احمد نے ویکسم کورٹ پیرش سے دوسری بار کونسلر کا الیکشن جیت کر 4سال کے لیے کونسلر منتخب ہو گیا، چوہدری مبشر احمد کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ویکسم کورٹ پیرش میں جشن کا سماں، ڈھول کی تھاپ پر رقص، 34سالہ چوہدری مبشر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سمیت وہاں کے مقیم لوگوں کی دعاؤں سے اللہ پاک نے مجھے کامیابی عطا کی ہے، دوسری بار کونسلر کا الیکشن جیت کر اپنے علاقے کا نام روشن کیا، انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر ویکسم کورٹ پیرش میں مسلمان بھائیوں کے مسائل کو حل کروں گا اور میں بہت جلد اپنے آبائی گھر پرانا مہتہ دینہ کا دورہ کروں گا اور اپنے حلقے کے ہر فرد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔
0