پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
احمد أباد میرے روڈ پر ملیار کے مقام موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والا دوسرا بھائی محمد ذیشان بھی جاں بحق ہوگیا جو قاضی پبلک سکول کا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا جس کے والد کا نام عمران ھے دونوں بھائیوں کو آبائی گاؤں ملیار کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ملیار کے رہائشی عمران کے دونوں بیٹے قریبی گاؤں جندران سے موٹر سائیکل پر پانی بھرنے گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر آرا مشین کے قریب ملیار کے مقام پر مین روڈ پر ٹرالی کھڑی تھی اندھیرے کے باعث موٹرسائیکل ٹرالی میں ٹکرا گیا جس سے شاہ زیب اور محمد ذیشان دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے شازیب نویں کلاس کا طالب علم تھا وہ اسپتال پہنچتے ہی جان کی بازی ہار گیا جس کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات دن گیارہ بجے ادا کی گئی جب کہ اس کی نماز جنازہ سے تھوڑی دیر قبل لاہور ہسپتال سے اطلاع أگئی کہ اس کا چھوٹا بھائی محمدذیشان جو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا وہ بھی اللہ کو پیارا ہو گیا ہے جس کی نماز جنازہ آبائی گاوں مالیار میں دن ساڑھے تین بجے ادا کی گئی ایک ھی دن میں دونوں جوان سالہ بھائیوں کے جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور علاقہ بھر میں سوگ کی فضا پیدا ہو گئی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
0