اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے راہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں سب کا فائدہ ہے۔ مذاکرات کیلئے شرائط رکھنا میرے خیال میں صرف انا ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کوئی این آر نہیں چاہیے۔
مسائل کےحل کیلئے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ 8فروری کا الیکشن اور اس کے مینڈیٹ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ ڈھائی سال میں 9مئی کے واقعے پر ایک جوڈیشل کمیشن نہ بنایا جاسکا۔
ہماراسب سے بڑا مطالبہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ رانا ثنااللہ نے آج سیاسی کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی۔
مزید پڑھیں :ہم نے مذاکرات کیلئےکھڑکی کھولی ،پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھا جائے،شیخ وقاص اکرم
The post ہماراسب سے بڑا مطالبہ عمران خان کی رہائی ہے،مسائل کےحل کیلئے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،علی محمد خان appeared first on ABN News.