پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) محلہ کوٹ نواں لوک پنن وال میں حویلی ڈاکٹر وقار احمد کہوٹ میں فری میڈیکل لگایا گیا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سید زبیر یونس اور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر حارث اورنگزیب نے خدمات سرانجام دیں اس میڈیکل کیمپ میں میڈی کیئر سینٹر میرپور اور زبیر ہسپتال جہلم کی مشترکہ کوششیں شامل تھیں ان کی طرف سے فری میڈیسن دی گئیں اور مریضوں کی فری ای سی جی کی گئی اس میڈیکل کیمپ میں کل 472 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اس کیمپ کے انتظامات شفقت علی، علامہ توقیر حسین چشتی، ڈاکٹر وقار احمد کہوٹ اور نصیر احمد چشتی نے کیے معززین علاقہ ذوالفقار علی چشتی،عبدالغفور کشفی ،راجہ تیمور علی خان،راجہ رئیس علی خان ایڈوکیٹ،راجہ صداقت علی خان،حافظ محمد جعفر،طاہر حیدر کلس ،مہر عبدالصبور،چوھدری مسعود کھوتھی و دیگر نے پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
0