0

ہمیں کوئی این آراو نہیں چاہیے ،ملکی سلامتی کیلئے بیٹھنا ضروری ہے ،شیرافضل مروت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے راہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ واحد فورم ہے جہاں پر عوام کی نمائندگی کی جاتی ہے۔ مسائل ایوان میں زیربحث لانے کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ
سپیکرقومی اسمبلی مذاکرات میں اہم کرادار اداکررہے ہیں۔ سردار ایازصادق نےمثبت سیاست کو فروغ دینا کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا۔ ہمیں کوئی این آراو نہیں چاہیے ،ملکی سلامتی کیلئے بیٹھنا ضروری ہے۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو کبھی الگ الگ نہیں کیا جاسکتا۔
ان کے طرز سیاست اور سوچ میں کوئی فرق نہیں۔ مسلم لیگ ن میں سردار ایاز صادق پر ہمیں بھرپور اعتماد ہیں۔ رانا ثنااللہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں خدشات ظاہرکررہے ہیں۔
رانا ثنااللہ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ضد پر قائم رہتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو تحریک انصاف اور پاکستان سے مائنس نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں : عمران خان نے کہامطالبات نہ مانے گئے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا ،علیمہ خان

The post ہمیں کوئی این آراو نہیں چاہیے ،ملکی سلامتی کیلئے بیٹھنا ضروری ہے ،شیرافضل مروت appeared first on ABN News.