پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے عیسی وال پتن کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے نوجوان عمران کی لاش 9 دن کے بعد مل گئی ریسکیو 1122 ضلع سرگودھا کی ٹیموں نے کئی روز تک اپریشن جاری رکھا لیکن غوطہ خور موقع پر نہ پہنچ پائے جس کی وجہ سے لاش دریائے جہلم سے نہ نکالی جا سکی غمزدہ خاندان نو دن دریائے جہلم کے کنارے پہرا دیتا رہا اج اچانک دریائے جہلم نے نوجوان کی لاش اگل دی
عیسیٰ وال پتن کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے خضر اباد چک نمبر 60 کے رہائشی نوجوان عمران کے لواحقین 9 دن تک دریائے جہلم کے کنارے حال دوہائیاں کرتے رہے کہ جس جگہ ہمارا بیٹا ڈوبا ہے وہاں 25 فٹ گہرائی ہے غوطہ خوروں کے بغیر لاش نہیں ملے گی لیکن ان کی فریاد کسی نے نہ سنی کل اچانک دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا جس کی وجہ سے پانی نے نوجوان کی لاش باہر اگل دی وہاں پر موجود لوگوں نے فورا ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش نوجوان کے ابائی گاؤں خضر اباد منتقل کر دی
0