0

ٹرمپ جھوٹ بولتا ہے، غیر قانونی کام کرتا ہے کیپیٹل ہل پر حملہ کرایا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ٹرمپ جھوٹ بولتا ہے، غیر قانونی کام کرتا ہے کیپیٹل ہل پر حملہ کرایا،” رانا ثنا اللہ نے نو منتخب امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹا ہے، امریکا عمران خان سے مطالبہ کرے تو حوالے کر دیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی مدد کو امریکا آیا تو دیکھا جائے گا۔ یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا کہ ہم غلام ہیں، امریکہ کی کیوں سنیں، تو ٹھیک ہے، ہم ان کی کیوں سنیں، ہم غلام بھی نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا عمران خان یا عمران خان کوامریکا کا ٹرمپ کہنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ دونوں میں بہت سی عادات مشترک ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عمران خان کی طرح وائٹ ہاؤس پر حملہ کیا، لوگوں کو اکٹھا کرکے حملہ کیا گیا، کیپٹل ہل پر حملے کو دیکھیں۔’امریکہ عمران خان کی مدد کے لیے آتا ہے تو ٹھیک ہے، جب آئے گا تو دیکھیں گے۔ عدالتی نظام کے تحت کسی کو سزا دی گئی ہے تو ہم غلام ہیں، ان کے کہنے پر چیزیں بدلتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹویٹس کے بارے میں نہیں جانتے جو ہمارے لوگوں نے ڈیلیٹ کیں تاہم مریم نواز نے جو کہا وہ درست تھا۔ مبارکباد دینا اچھی بات ہے، یہ ایک رسم کے طور پر دی جاتی ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کو جیل میں قید ہوئے 500 دن مکمل،اپنے موقف پر قائم ہوں،جیل سے پیغام جاری

The post ٹرمپ جھوٹ بولتا ہے، غیر قانونی کام کرتا ہے کیپیٹل ہل پر حملہ کرایا، رانا ثنا اللہ appeared first on ABN News.