دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا گریجویٹ کالج فار بوائز دینہ کا دورہ، کالج میں صفائی اور کھیلوں کے میدان کو بہتر بنانے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ کالج فار بوائز دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مخلتف کلاسز میں جا کر بلڈنگ کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی جہلم نے کالج میں صفائی کا بہترین انتظام کرنے اور طلبا کے لیے کھیلوں کے میدان کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر پرنسپل کالج نے ڈی سی جہلم کو کالج میں جاری تعلیمی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
0