0

پنڈ دا دن خان کے علاقہ بگا پتن اور عیسی وال پتن سے دو نامعلوم خواتین اور ایک نوجوان کی لاشیں برآمد

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) دریائے جہلم سے پنڈ دا دن خان کے علاقہ بگا پتن اور عیسی وال پتن سے ایک ہی دن میں دو نامعلوم خواتین اور ایک نوجوان کی لاشیں ملی ہیں بگا پتن کے قریب سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی لاش تھانہ للہ پولیس نے ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دی ہے بگا پتن کے قریب سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی دوسری لاش پرائیویٹ گاڑی پر جھاوریاں منتقل کی جانے کی اطلاعات ملی ہیں عیسی وال پتن کے قریب دریائے جہلم میں ڈوبنے والے خضر اباد کے رہائشی 35 سالہ نوجوان عمران کی لاش اج چار روز بعد ملی ہے ریسکیو1122بھیرہ کی ٹیم نے نوجوان کی لاش 60 چک این بی خضر اباد منتقل کی
دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والا عمران نامی نوجوان عیسی وال بیلا میں کتوں کی لڑائی دیکھنے ایا ہوا تھا
دریائے جہلم سے ایک دن میں تین لاشیں ملنے پر ضلع جہلم اور ضلع سرگودھا کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا