0

تحصیل پریس کلب دینہ میں کونسلر طارق ڈار ایم بی ای میئر اف برینٹ یو کے تحصیل پریس کلب دینہ آمد

جہلم(جرار حسین میر سے)
گزشتہ روز تحصیل پریس کلب دینہ میں کونسلر طارق ڈار ایم بی ای میئر اف برینٹ یو کے، حامد بٹ صدر جہلم فورم لنڈن، ہارون افضل صدر جہلم فورم یو کے تشریف لاۓ جرار حسین میر صدر تحصیل پریس کلب دینہ نے ان کا استقبال کیا نیز ان کی امد پر ہار بھی پہناۓ گۓ حافظ وسیم اور سلیم انور کسانہ بھی ان کے ہمراہ تھے مذکورہ شخصیات نے اپنے دست مبارک سے پودے لگاۓ طارق ڈار ایم بی ای میئر آف برینٹ یو کے نے جرار حسین میر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وقت کا تقاضا ہے ہر شخص وطن عزیز کی خوبصورتی اور موسمی تبدیلی کے لیے ایک پودا ضرور لگاۓ تاکہ پاکستان موجودہ حالت سے نجات حاصل کر سکے
محترم طارق ڈار صاحب کے خطاب کے بعد سلیم انور کسانہ نے تحصیل پریس کلب کا تعارف کرواتے ہوئے کہا یہ دینہ میں واحد سرکاری پریس کلب ہے جو عوامی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ رابطہ قائم کرتا ہے اور لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل حل کرتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل پریس کلب کے صدر جرار حسین میر اپنی ٹیم کے ساتھ شب و روز محنت کر کے تحصیل دینہ کو ماڈل بنانے کی انتھک کوشش کر رہے ہیں